مرکزی خطبه جمعه سکردو
مرکزی خُطبہ جُمعہ سکردو
مرکزی امام جمعہ والجماعت داعی اتحاد بین المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری
8 ربیع الاول بمطابق15 اکتوبر2021
خطبہ اوّل
اہم نکات
1️⃣۔ 8ربیع الاول یوم شہادت امام حسن عسکری (علیہ السّلام) کی مناسبت سے امام زمانہ ارواحنا لہ فدا کی خدمت میں اور تمام عاشقان اہل البیت کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کیا ۔اور کہاامام حسن العسکری نے دین کی خاطر بہت ساری مشکلات کو تحمل کیا اور اپنی مختصر سی زندگی کو دین اسلام کی تبلیغ و ترویج میں صرف کیا ۔یہ امام تاریخ میں مظلوم ہے آج بہی مظلوم ہیں ۔جس طرح بحثیت پیغمبر۔ انبیا میں کویی فرق نہی اسی طرح بحثیت امام۔ اماموں میں بہی کویی فرق نہی ہے۔امام نے 28 سال زندگی کی اور امام نے زندان کی صعوبتیں بہی برداشت کیں۔حکام وقت کی لوگوں کے دلوں پر حکومت ہوتی تہی اور ائمہ کی لوگوں کے دلوں پر حکومت ہوتی ہے ۔
2️⃣۔ 9 ربیع الاول یوم تاجپوشی امام زمانہ (علیہ السلام)ہے ، اور امام زمانہ کی حکومت کا آغاز کا دن ہے اور بہت بڑی عید ہے اس دن مومنین و مومنات بھر پور انداز میں عید منایں گھر والوں کو مٹھائی اور شیرینی کہلائیں ۔اور بعض اقول کی بنا پر دشمن اہل البیت عمر ابن سعد کے جہنم واصل ہونے کا بہی دن ہے ۔اور یقینا اہل البیت کی خوشی میں خوشی اور ان کے غم میں غم منانے کی ضرورت ہے۔
3️⃣۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑہتا ہے کہ ہمارے یہاں آج کل لوگوں کو اپنی جائیدادیں فروخت کرنےکی عادت بنی ہوئی ہیں اور دھڑا دھڑا زمینیں بیچ رہے ہیں، یقینا ان کی نسلیں انکے آبا واجداد پر لعنت بہیجینگے۔ اور دیکھ کر زمینں بہیجیں کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کی نسلوں اور مکتب کے لیے نقصان دہ ہو ۔مومنین کرام اس سے پہلے کے خطبوں میں بہی عرض کر چکا ہوں کہ ۔ شراکت داری میں زمیں بہچیں۔اس کے بغیر زمیں بہیجنا درست نہی ۔
*خطبہ دوّم*
1️⃣۔حدیث میں ارشاد ہے.
"تمہارا بدترین دوست وہ ہے جس کے دو چہرے اور دو زبانیں ہیں" لہذا آپ بھی اپنے درمیان موجود اس طرح کے دوستوں کو پہچانے اور ان کے شر سے محفوظ رہیں۔ یہ منافقت ہمارے معاشرے میں بہت زیادہ ہے جب سامنے ہو تو بہت زیادہ خوشامد کرتے ہیں جیسے ہی وہ چلا جاتا ہے اس کی غیبت کرتے ہیں اور اسکی برائی کرتے ہیں ۔خدا سے دعا کرنی چاہیے کہ ان بری صفات سے دور رہیں ۔
2️⃣۔گزشتہ جُمعہ کے روز افغانستان کے شہر قندوز میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا ہم اس کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ڈیڑھ سو نمازی شہید اور تقریباً تین سو کے قریب نمازی زخمی ہوئے،اور دھماکے کی ذمہ داری بھی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔، ہم افغان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔
اور ساتھ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ طالبان حکومت کو ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
عراق میں جب داعش نے قدم جمائیے تو حضرت آیت اللہ سیستانی کے اس عظیم فتوی کی بناپر ان کا صفایا کیا گیا اور اس کے بعد شام میں بہی داغش کا ناکامی ہوئی اور اب وہ داعشی تمام دھشت گرد سارے افغانستان میں جمع ہو رہے ہیں ۔ اور افغانستان کو اپنا اڈا بنانا چاہ رہے ہیں۔ جیسا کہ سابقہ وزیر داخلہ نے ایک کانفرنس میں کہا تھا کہ داعش گلگت بلتستان کے اندر بھی داخل ہوچکی ہے،ہم گلگت بلتستان کی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری ان دہشت گردوں کا پتہ لگایئے ورنہ یہ کسی بھی وقت گلگت بلتستان کے حالات خراب کر سکتے ہیں۔ اور اس آگ میں سب جل جاینگے۔
3️⃣۔سردیوں کی آمد سے پہلے ہی بجلی غائب ہونے لگی ہے،محکمہ برقیات کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے لیے بجلی پوری کریں،اور یہ ذمہ داری بھی بنتی ہے کہ ابھی سے ہی عوام کے لیے بجلی پوری کرنے کی تیاری کریں کیونکہ سردیوں میں بجلی کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔ انسان کو چیونٹی سے درس حاصل کرنا چاہیے کیونکہ چیونٹی گرمیوں میں سردی کے موسم کے لیے غذا اسٹاک کرتی ہے ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کو اتنی بہی توفیق نہی ہے کہ وہ حفظ ما تقدم کی بنیاد پر ہر چیز کا وقت سےپھلے انتظام کرے اور بندوبست کرے۔
4️⃣۔حکومت ایک بار پھر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا رہی ہے،اورحکومت کو غریب عوام کی بلکل بھی پرواہ نہیں ہیں، یاد رکہیں احادیث میں ہے جو دولوگوں پر رحم نہی کرتا اس پر بہی کویی رحم نہی کرتا ۔
5️⃣۔ یہ خوش آیند بات ہے کہ پاکستان اور ایران تعلقات ایک بار پھر سے بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ہماری حکومت کو چاہیے کہ امریکہ جیسے سُپر پاور کے دباؤ سے نہ ڈرتے ہوے فوری طور پر پاک ایران گیس پائپ لائن بحال کریں تاکہ لوگوں کی گیس کے حوالے سے جو پریشانیاں ہے وہ حل ہو سکے اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔
6️⃣۔آج کل سکردو شہر میں کچھ لوگ ریڑیوں میں چند ناڑے اور کچھ پُرانے کباڑی کے بوٹ لے کر دن بہر بیہٹتے ہے،میرا نہی خیال کہ اس سے اُن لوگوں کا گزر بسر ہوتا ہوگا،کہی ایسا تو نہیں کہ یہ لوگ ظاہرا کچھ اور باطن میں کچھ اور کام کر رہے ہوں، اور مختلف چیزوں کے زریعے ہمارے نوحوانوں کے ایمان خراب کر رہے ہوں ۔لہذا حکومت کی ضلعی انتظامیہ کی زمہ داری بنتی ہے کہ ایسے عناصر پر کڑی نظر رکہیں ۔
جاری کردہ || دفتر امام جمعہ سکردو
این وبلاگ درباره قرآن ومفاهیم آن می باشد.به امید اینکه مورد استفاده علاقه مندان قرار گیرد و گامی کوچک در راستای نشر فرهنگ اسلام باشد.